پشاور میں سی این جی اسٹیشنز اچانک بند کر دیے گئے

گلبہار، جی ٹی روڈ، یونیورسٹی روڈ پر سی این جی اسٹیشنز بند کیے گئے ہیں

پشاور میں سی این جی اسٹیشنز اچانک بند کر دیے گئے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق گلبہار، جی ٹی روڈ اور یونیورسٹی روڈ سمیت مختلف علاقوں میں سی این جی اسٹیشنز کی سپلائی معطل کر دی گئی جبکہ اندرون شہر بھی تمام اسٹیشنز بند ہیں۔

سی این جی اسٹیشنز کی اچانک بندش کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں تاہم شہریوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Load Next Story