پاسدارانِ انقلاب نے نئے ترجمان کی تقرری کا اعلان کردیا

یہ تبدیلی علی محمد کی شہادت کے بعد سامنے آئی ہے

اسلامی پاسداران انقلاب نے فضائی حملے میں شہید ہونے والے علی محمد کے بعد نیا ترجمان مقرر کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  پاسدارانِ انقلاب نے بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کو اپنا نیا ترجمان مقرر کیا ہے۔

یہ تبدیلی علی محمد کی شہادت کے بعد سامنے آئی ہے۔ نئے مقرر ہونے والے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی پہلے میڈیا کمیونیکیشن میں کور کے سرکاری نمائندے کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

اس تقرری کو عبداللہ حاجی صادقی کے دستخط کردہ ایک فرمان کے ذریعے باضابطہ شکل دی گئی، جو پاسداران انقلاب میں سپریم لیڈر کے نمائندے کے طور پر کام کرتے ہیں۔

 

Load Next Story