پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچے میں آپریشن کے دوران اہم کامیابی حاصل کرلی

بدنام زمانہ ڈاکو گورا عمرانی نے ساتھی سمیت ہتھیار ڈال دیے

پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں آپریشن کے دوران اہم کامیابی حاصل کرلی۔

رحیم یار خان پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں بدنام زمانہ ڈاکو گورا عمرانی نے ساتھی سمیت ہتھیار ڈال دیئے۔

ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے ڈاکو گورا عمرانی کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر ایک کروڑ روپے انعام مقرر تھا۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ گورا عمرانی کے ساتھی فاروق عمرانی نے بھی خود کو قانون کے حوالے کردیا ہے۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے بدنام زمانہ ڈاکوؤں کا سرنڈر یقینی بنانے پر ڈی پی او رحیم یار خان اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔ ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق پنجاب اور سندھ پولیس کی مشترکہ کاوش سے کچے کے علاقے میں امن قائم ہوا ہے۔

Load Next Story