سابق گورنر محمد زبیر کی حکومت پر تنقید
شہباز شریف کی سبسڈی کو "گڈ" جبکہ عمران خان کی سبسڈی کو "بیڈ" قرار دیا گیا۔
سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم لیوی اور ٹیکسوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی سبسڈی کو "گڈ" جبکہ عمران خان کی سبسڈی کو "بیڈ" قرار دیا گیا۔
محمد زبیر نے کہا کہ حکومت نے پہلے 25 روپے اور بعد ازاں 55 روپے تک ٹیکس میں اضافہ کیا، تاہم پاکستان تحریک انصاف، دیگر سیاسی جماعتوں اور عوام کے ردعمل پر حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کر دی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی تقریر سیاسی نوعیت کی تھی، جبکہ حکومت نے 14 ٹریلین روپے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف رکھا مگر ٹیکس وصولی میں ناکام رہی۔