پی ایس ایل 11؛ اسلام آباد یونائیٹڈ نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

راولپنڈیز نے پہلے بیٹگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز کا ہدف دیا

پاکستان سپر لیگ 11 کے بارہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نےراولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میںاسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور خود بولنگ کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ آج کے میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا، تاہم موسم بہتر ہوتے ہی میچ کا آغاز ہوگیا۔

راولپنڈیز نےپہلے بیٹگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بناتے ہوئے اور اسلام آباد یونئیٹڈ کو 157 رنز کا ہدف دے دیا۔

ڈیان فوریسٹر نے 19گیندوں پر44 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، کامران غلام نے 39 گیندوں پر 50 رنز اسکور کیے، عبداللہ فضل 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان محمد رضوان 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رچرڈ گلیسن اور سلمان ارشاد نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 157 رنز کا ہدف پندرہویں اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔سمیر منہاس نے 70 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، حیدر علی 26 اور مارک چیپمین 24 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

راولپنڈیز کی جانب سے محمد عامر اور رشاد حسین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں راولپنڈیز کی یہ مسلسل تیسری شکست ہے۔

 

 

متعلقہ

Load Next Story