بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ میں ایک ہی روز میں مزید تین ڈائریکٹرز مستعفی

گزشتہ چھ ماہ کے دوران مستعفی ہونے والے ڈائریکٹرز کی تعداد چھ ہو گئی

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ میں جاری بحران شدت اختیار کر گیا، ایک ہی روز میں مزید تین ڈائریکٹرز نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

رپورٹس کے مطابق فیاض الرحمٰن نے ہفتے کو ڈھاکہ میں ہونے والے طویل بورڈ اجلاس کے فوراً بعد استعفیٰ دیا، جس کے کچھ ہی دیر بعد شانیان تنعیم اور مہراب عالم چوہدری بھی اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے۔

ان استعفوں کے بعد گزشتہ چھ ماہ کے دوران مستعفی ہونے والے ڈائریکٹرز کی تعداد چھ ہو گئی جو کہ بورڈ کے اندر بڑھتی ہوئی بے چینی اور عدم استحکام کی نشاندہی کرتی ہے۔

میڈیا چیئرمین کے مطابق بورڈ اجلاس میں ان استعفوں پر باضابطہ بات نہیں ہوئی اور مستعفی ہونے والے اراکین نے ذاتی وجوہات کو بنیاد بنایا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ اجلاس اور اندرونی معاملات اس پیش رفت کا سبب بن سکتے ہیں۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے بھی بورڈ کے معاملات اور حالیہ انتخابات کی تحقیقات جاری ہیں، جس کے باعث مجموعی صورتحال مزید پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے۔

Load Next Story