آپریشن سندور میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت کا ایک اور فالس فلیگ ڈرامہ بے نقاب
پاکستان کی سفارتی کامیابیوں اور عالمی منظرنامے پر مرکزی حیثیت سے مودی سرکار اور گودی میڈیا شدید تذبذب کا شکار ہے۔
بھارتی وزیردفاع کی گیدڑ بھبکیاں اور خفیہ ایجینسی را کی الیکشن قریب آتے ہی پرانی پلے بک کے مطابق فالس فلیگ آپریشن کی تیاری ہورہی ہے
بھارت نے مغربی بنگال، آسام اور دیگر ریاستوں میں انتخابات قریب آتے ہی فالس فلیگ ڈرامے کے نئے سلسلے کا آغاز کر دیا ہے۔
گودی میڈیا کبھی پاکستان کےدیوالیہ ہونے اور کبھی سفارت کاری پربے بنیاداور گمراہ کن بیانیہ تشکیل دے رہا ہے۔ را سےمنسلک بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے بھی بے بنیاد پروپیگنڈا کرتے ہوئے پاکستانی ریاستی اداروں پر بے بنیاد الزامات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
عالمی ماہرین کے مطابق مودی مختلف بھارتی ریاستوں میں انتخابات سے قبل پاکستان مخالف جذبات ابھار کر سیاسی عزائم کے حصول کی ناکام کوششیں کر رہا ہے۔ بھارت کے مسترد شدہ فالس فلیگ ڈرامے کا تسسل واضح کرتا ہے کہ آپریشن سندور کی ناکامی سے اس نے کوئی سبق نہیں سیکھا، اور مزید ہزیمت کا سامنا ابھی باقی ہے۔
اقوامِ عالم بھارتی میڈیا کے گمراہ کن پروپیگنڈےاورریاستی سرپرستی میں فالس فلیگ آپریشنزکی تاریخ سے بخوبی آگاہ ہیں، معرکۂ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے اورکسی بھی بھارتی مہم جوئی کا جواب پہلے سے زیادہ شدید، مؤثراور فیصلہ کن ہوگا۔