کراچی: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، خاتون زخمی، مقدمہ درج
اورنگی ٹاؤن سیکٹرنائن ای میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق اور ایک خاتون زخمی کے واقعے کا مقدمہ 5 معلوم اور ایک نامعلوم ملزم کے خلاف درج کرلیا گیا۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا تھامقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
جمعے اورہفتے کی شب اورنگی ٹاؤن تھانے کے علاقےاورنگی ٹاؤن سیکٹرنائن ای میں شادی کی تقریب ہوائی فائرنگ سےمعظم ولد منصورعلی نامی نوجوان جاں بحق اور39 سالہ نجمہ خاتون زخمی ہوگئی تھی۔
پولیس نے واقعے کامقدمہ مقتول نوجوان کےمقتول نوجوان کےبھائی سفیان علی کی مدعیت میں درج کرلیاگیا۔
مقدمےمیں قتلِ خطا کی دفعات کےتحت درج کیا گیا ، مقدمے میں 5 معلوم اور ایک نامعلوم ملزم کونامزد کیا گیا۔
مقتول نوجوان اپنے تایا کی بیٹی کی شادی میں قوالی نائٹ کے پروگرام میں آیا تھا، قوالی نائٹ کے پروگرام میں شدید ہوائی فائرنگ کی گئی۔
تقریب میں ہوائی فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تقریب کے دوران اچانک ہوائی فائرنگ شروع ہوئی۔
اسی دوران ایک نوجوان گولی لگنےسےشدیدزخمی ہوگیا،نوجوان زمین پرگرپڑا،فائرنگ کے بعد تقریب میں موجود لوگوں میں افراتفری مچ گئی۔
آس پاس کھڑےلوگ فوری طورپرنوجوان کی مدد کےلیے دوڑے،تاہم گولی قریب لگنےکی وجہ سے وہ جانبرنہ ہوسکا۔
شادی کی تقریب میں فائرنگ کے واقعے میں نوجوان کے جاں بحق اورایک خاتون کے زخمی ہونے کے فوری اورنگی ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتےہوئے ایک ملزم ثاقب ولد عبدالخالق کوگرفتارکرلیا۔
ملزم سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا 9 ایم ایم پسٹل اورموقع سے چلیدہ خول برآمد کر لئے گئے ہیں۔
پولیس حکام کاکہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔مقتول معظم کے اہل خانہ نےپولیس سےملزمان کےخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی ذمہ داران کوقانون کےشکنجےمیں لایاجائےگا۔