پی ایس ایل 11 میں شریک مسیحی کھلاڑی اور آفیشلز نے مذہبی تہوار ایسٹر جوش وخروش سے منایا
پی ایس ایل 11 میں شریک ٹیموں کے غیر ملکی مسیحی کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز نے بھی ایسٹر کا مذہبی تہوار انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا۔
موسم بہار کی آمد کے موقہ پر منائے جانے والے مذہبی تہوار کے موقعہ پر کراچی میں موجود حیدرآباد کنگز مین، پشاور زلمی، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز سے تعلق رکھنے والے مسیحی کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ایسٹر کے موقع پر تحائف کا تبادلہ کیا اور لذیز کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔
کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر اور اسپنر ایڈم زمپا نے ایسٹر کا تہوار آسٹریلیا پہنچ کر منایا، آسٹریلیا کےڈیوڈ وارنر اور اسپنرایڈم زمپا 8 اپریل کو واپس کراچی پہنچ جائیں گے۔
دونوں کھلاڑی نجی مصروفیات اور ایسٹر منانے کے لیے وطن چلے گئے تھے، فرنچائز ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑی لیگ میں اگلے روز پشاور زلمی کے خلاف ہونے والے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔