نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے دوران مقامی فیلڈر گیند گردن پر لگنے سے زخمی
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی اور دیگر کھلاڑیوں نے زخمی فیلڈر کی مزاج پرسی کی
پی ایس ایل 11کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے دوران مقامی فیلڈر گیند گردن پر لگنے سے زخمی ہو گیا۔
اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ پر دفاعی چیمپین لاہور قلندرز کے پریکٹس سیشن کے دوران بیٹنگ کی مشق کرنے والے آسٹریلوی آل راؤنڈر ڈینیل سیمز کا زوردار اسٹروک سے گیند فیلڈنگ کرنے والے مقامی کرکٹر جلیل کی گردن پر جا لگی۔
کراچی کے زون6 سے تعلق رکھنے والے فیلڈر جمیل کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی،لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی اور دیگر کھلاڑیوں نے زخمی فیلڈر کی مزاج پرسی کی۔