ہندوتوا نظریہ پر کاربند بی جے پی کی نفرت انگیز مہم بے نقاب
کئی گھنٹے تک اسے چھڑیوں اوربیلٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا یہاں تک کہ اس کی موت واقع ہوگئی۔ فوٹو : فائل
انتہاپسند آر ایس ایس کی سرپرستی میں بی جے پی مسلمانوں کیخلاف تعصب زدہ زہریلی سوچ پھیلانےمیں مصروف ہے۔
اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آسام میں نفرت پر خطاب کیا کہ صرف بی جے پی ہی آسام کو مسلم دراندازوں سے پاک کر سکتا ہے اور مسلم آبادی کے تناسب کو روک سکتا ہے۔
یوگی آدتیہ ناتھ کا کہنا تھا کہ ہر مسلم کو نشاندہی کر کے نکالا جائے گا ، اب اتر پردیش میں کوئی سڑکوں پر نماز نہیں پڑھ سکتا اور نہ ہی کسی عبادت گاہ سے بلند آواز کی اجازت ہوگی۔
ماہرین کے مطابق انتخابات میں مذموم سیاسی مفاد کیلئے مسلمانوں کیخلاف نفرت اور تقسیم کو ہوا دینا بی جے پی کا پرانا ہتھکنڈا ہے۔ بھارت میں انتخابات سے قبل فالس فلیگ آپریشن اور مسلمانوں کیخلاف زہریلی مہمات بی جے پی کا وطیرہ بن چکی ہیں۔