لاہور ہائیکورٹ: پیٹرولیم لیوی ٹیکس کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

وزیراعظم کو لیوی ٹیکس نافذ کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے، وفاقی حکومت

فوٹو: فائل

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لیوی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جسٹس حسن نواز مخدوم اور جسٹس خالد اسحاق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی ٹیکس کا تعین پارلیمنٹ کرتی ہے اور وزیراعظم خود سے لیوی ٹیکس نافذ نہیں کر سکتے۔ وکیل نے بتایا کہ وزیراعظم نے پہلے 161 روپے ٹیکس لگایا اور بعد میں اسے 80 روپے کم کردیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے دلائل میں کہا گیا کہ درخواست قابل سماعت نہیں اور وزیراعظم کو لیوی ٹیکس نافذ کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔

Load Next Story