راولپنڈی: 15 سالہ بچی سے انسانیت سوز سلوک: جنسی زیادتی اور جسم پر بلیڈ سے کٹ لگانے کا مقدمہ درج

پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ملزم گرفتار نہ کیا جاسکا

فوٹو فائل

راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے شگاف پلی چکری روڈ پر 15 سالہ بچی سے انسانیت سوز سلوک کا واقعہ سامنے آگیا۔ 

شہری کا گارڈ 15 سالہ بچی کو بلیک میل کرکے  ہراساں  اورمبینہ  زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، ظالم  تسکین کے لیے بچی کے جسم پر بلیڈ سے کٹ لگا کر تشدد بھی کرتا رہا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ملزم گرفتار نہ کیا جاسکا۔

مدعی مقدمہ نے کہا کہ بیٹی نے شدید پریشانی کی حالت میں بتایا کہ عثمان  بلوچ کا گارڈ زیشان عرف کاشف نے بلیک میل کرکے تعلقات استوار کرلیے، زیشان عرف کاشف بیٹی سے فون پر رابطے کرکے اسکو مسلسل دھمکیاں دیتا کہ رابطے میں نہ رہی تو میرے پاس موجود تمہاری نازیبا تصاویر تمھارے والد کو دیکھا دوں گا۔

متن مقدمہ کے مطابق  بیٹی نے ڈر سے کسی کونہ بتایا اور اسے ملتی  رہی،  مزکورہ شخص نے جنوری سے قبل تین سے چار مرتبہ بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔

زیشان عرف کاشف بیٹی پر تشدد بھی کرتا اور بلیڈ سے اس کے جسم پر کٹ مارتا رہا، زیشان نامی شخص نے سخت زیادتی کی اسکو عثمان بلوچ کے زریعے پکڑا جاسکتا ہے۔

پولیس نے کہا کہ مقدمہ درج کرلیاگیا ہے تفتیش میں مصروف ہیں۔

Load Next Story