پنجاب میں جدید اے آئی بیسڈ ای چالان سسٹم متعارف

شہریوں کے 38 ہزار سے زائد غیر مستند ای چالان کینسل کیے جا چکے ہیں، ترجمان سیف سٹی

لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے جدید اے آئی بیسڈ ای چالان سسٹم متعارف کرادیا۔

ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق اس نظام کے قیام کا مقصد ٹریفک قوانین کی مکمل  پاسداری اور ای چالان کے نظام میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے، غلط ای چالان جاری ہونے کی صورت میں شہریوں کیلئے ریویو آپشن کا باقاعدہ نظام موجود ہے، سیف سٹی کا ای چالان سسٹم شہریوں کی جائز شکایات کے ازالے کیلئے ہمہ وقت فعال ہے۔

 ترجمان سیف سٹی نے کہا کہ شہری غلط ای چالان کی صورت میں سیف سٹی ویب سائٹ echallan.psca.gop.pk کے ذریعے ریویو آپشن استعمال کر سکتے ہیں، شہریوں کے 38 ہزار سے زائد غیر مستند ای چالان کینسل کیے جا چکے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ای چالان ریویو سہولت سے اب تک 1 لاکھ 62 ہزار سے زائد شہری مستفید ہو چکے ہیں، شہری صرف حقیقی شکایات کی صورت میں ای چالان ریویو آپشن استعمال کریں، خلاف ورزی ثابت ہونے پر ای چالان برقرار رہے گا۔

Load Next Story