شرقپور شریف میں جعلی کال نے ایک اور قیمتی جان لے لی
شرقپور شریف میں جعلی کال نے ایک اور قیمتی جان لے لی۔
لواحقین کے مطابق نوسربازوں نے 60 سالہ درزی طالب حسین کو فون کر کے بیٹے کی گرفتاری کی جھوٹی اطلاع دی اور رہائی کے لیے 50 ہزار روپے کا مطالبہ کیا۔
بیٹے سے رابطہ نہ ہونے پر طالب حسین شدید پریشانی کا شکار ہو گئے اور گھر پہنچتے ہی دل کا دورہ پڑنے سے زمین پر گر کر جاں بحق ہو گئے۔
اہلِ خانہ کے سامنے پیش آنے والے واقعے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ جعلی کالز کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے.
نوسرباز عوام کے لیے خطرہ بن چکے ہیں، جبکہ انہوں نے سائبر کرائم ونگ سے فوری کارروائی اور ذمہ دار عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔