اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے، 11 افراد ہلاک

بیروت بھی حملوں کی آوازوں اور اونچی پرواز کرنے والے طیاروں کی آوازوں سے گونجتا رہا ہے

لبنان میں اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملوں میں 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

لبنان کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی لبنان کے ایک گاؤں فرہتا پر اسرائیلی فضائی حملے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد میں ایک 4 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ وزارت نے مزید کہا کہ بیروت کے جناح محلے پر ایک اور اسرائیلی حملے میں چار افراد ہلاک اور 39 دیگر زخمی ہوئے۔

لبنانی آبادی نے گزشتہ ماہ کے اوائل میں اسرائیل کے ساتھ لڑائی شروع ہونے کے بعد سے اپنے سب سے زیادہ پرتشدد دنوں کا تجربہ کیا ہے۔

گزشتہ گھنٹوں میں بیروت بھی حملوں کی آوازوں اور اونچی پرواز کرنے والے طیاروں کی آوازوں سے گونجتا رہا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق دارالحکومت کے جنوبی مضافاتی علاقوں کو آٹھ فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ اس سے قبل اتوار کو لبنانی فوج نے کہا تھا کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے میں ایک فوجی مارا گیا ہے۔

Load Next Story