پاکستان کی امریکا اور ایران کو دی گئی جنگ بندی تجویز کی تفصیلات سامنے آگئیں

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی کاوشیں رنگ لے آئیں، امریکا اور ایران کو پاکستان نے جنگ بندی کے لیے مجوزہ منصوبہ پیش کیا ہے جس کی کچھ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں رائٹرز کے مطابق پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ایک اہم امن تجویز دونوں ممالک کو پیش کر دی گئی۔

ان رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے اس منصوبے میں دو مراحل پر مشتمل فریم ورک تیار کیا گیا ہے جس کا مقصد پہلے فوری جنگ بندی اور بعد میں ایک جامع معاہدے کی راہ ہموار کرنا ہے۔

اس امن تجویز کے لیے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

تاحال اس جنگ بندی معاہدے کے بارے میں بھی معلومات محدود ہیں اور دونوں فریقین کی جانب سے جواب دینے کا ٹائم فریم بھی سامنے نہیں آیا۔

معاہدے کے تفصیلی نکات تاحال واضح نہیں خاص طور پر آبنائے ہرمز کا معاملہ، فوجی حملوں کا خاتمہ اور ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں فی الحال کچھ واضح نہیں۔

بعض رپورٹس میں 45 روزہ فوری جنگ بندی کی تجویز بھی زیرِ غور بتائی جا رہی ہے اور ابھی یہ معلوم بھی نہیں کہ آیا یہ منصوبہ پہلے پیش کیے گئے 15 نکاتی پلان سے کتنا مختلف ہے۔

علاوہ ازیں اس وقت یہ بھی واضح نہیں ہے کہ اس جنگ میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے خلیجی ممالک کا کردار اس معاہدے میں کیا ہوگا۔
 

Load Next Story