امریکا: برسوں بعد خاتون پر قسمت مہربان، لاکھوں کا انعام جیت لیا
کئی برسوں سے ہفتے دو بار لاٹری میں قسمت آزمانے والی امریکی خاتون نے بالآخر لاکھوں ڈالر کا انعام جیت لیا۔
امریکی ریاست مشیگن کے علاقے بے کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والی 65 سالہ خاتون نے لاٹری انتظامیہ کو بتایا کہ جب سے لوٹو 47 کی لاٹری شروع ہوئی ہے تب سے انہوں نے ایک بھی قرعہ اندازی نہیں چھوڑی ہے۔
خاتون کا کہنا تھا کہ دہائیوں پہلے جب یہ لاٹری شروع ہوئی تھی تب انہوں نے یہ کھیلنا شروع کی اور تب سے ہر بدھ اور ہفتے کو کھیلتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے 21 مارچ کی قرعہ اندازی کے لیے ایک دکان سے ٹکٹ خریدا۔ ایک شب ان کی پڑوسی کا میسج آیا کہ جس دکان سے انہوں نے ٹکٹ خریدا ہے اس نے جیک پاٹ ٹکٹ فروخت کیا ہے۔
خاتون کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس بات کو سراہا لیکن ان کے ذہن مین یہ بات نہیں آئی کہ یہ ٹکٹ ان کا بھی ہو سکتا ہے۔
تاہم، ان کے 31-27-26-20-18-04 رکھنے والے نمبر نے ان کو 11 لاکھ ڈالر کا جیک پاٹ انعام جتوا دیا۔