پیٹرول سبسڈی سے متعلق حکومتی ریلیف عوام تک پہنچانے کے لیے محکمہ ایکسائز کا اہم فیصلہ 

شہری ایکسائز آفس اسلام آباد سے بغیر کسی فیس کے اپنی بائک اپنے نام پر ٹرانسفر کروا سکیں گے

پیٹرول سبسڈی سے متعلق حکومتی ریلیف عوام تک پہنچانے کے لیے محکمہ ایکسائز کا اہم فیصلہ سامنے آگیا۔

پیٹرول سبسڈی سے فائدہ اٹھانے کے لیے موٹر سائیکلز رجسٹریشن کے حوالے سے حکومتی ریلیف عوام تک پہنچانے کے لئے محکمہ ایکسائز نے اہم فیصلے کے تحت شہریوں کی سہولت کے لیے اسلام آباد میں موٹرسائیکل ٹرانسفر فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ڈی جی ایکسائز  عرفان میمن نے کہا کہ شہری ایکسائز آفس اسلام آباد سے بغیر کسی فیس کے اپنا بائک اپنے نام پر ٹرانسفر کروا سکیں گے، شہریوں کی سہولت کے لیے محکمہ ایکسائز کا دفتر 24 گھنٹے کھلا رہے گا، بائک ٹرانسفر کے لیے محکمہ ایکسائز میں اضافی کاؤنٹرز بھی لگائے گئے ہیں۔

Load Next Story