عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی ملٹری کورٹ ٹرائل کیخلاف اپیل، جج کی سماعت سے معذرت
حسان نیازی نے ملٹری کورٹ کے ٹرائل کیخلاف عدالت سے رجوع کیا
لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ کے ایک رکن نے حسان نیازی کی ملٹری کورٹ ٹرائل کیخلاف اپیل پر سماعت کرنے سے معذرت کرلی۔
جسٹس جواد ظفر نے اپیل پر سماعت سے معذوری ظاہر کی، جسٹس شہرام سرور اور جسٹس جواد ظفر پر مشتمل بنچ نے اپیل پر سماعت کرنی ہے۔
حسان نیازی نے ملٹری کورٹ کے ٹرائل کیخلاف عدالت سے رجوع کیا ہے۔