طنزیہ کارٹونز اور ویڈیوز: ایرانی سفارتخانوں نے ٹرمپ کی دھمکیوں کا عالمی مذاق بنایا
دنیا بھر میں ایرانی سفارتخانوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے حوالے سے دھمکیوں کو مذاق میں اُڑا دیا ہے اور سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کر کے اپنے طنزیہ پیغامات و کارٹونز شیئر کیے ہیں۔
ایرانی سفارتخانے ٹرمپ کی دھمکیوں کو سنجیدہ لینے کے بجائے عالمی سطح پر مزاح اور طنز کے ساتھ پیش کر رہے ہیں۔
Next request, please. pic.twitter.com/V2fJ6w2FOT
زمبابوے میں ایرانی سفارتخانے نے آبنائے ہرمز کھولنے کی ٹرمپ کی فرمائش پر لکھا کہ ’چابی کھو گئی ہے‘، اور ڈیڈ لائن والی دھمکی پر وقت آگے پیچھے کرنے کی طنزیہ درخواست کر دی۔
Trump right now pic.twitter.com/XfsBMOnzOR
بلغاریہ میں ایرانی سفارتخانے نے کارٹون کے ذریعے ٹرمپ کو آبنائے ہرمز کے تنگ راستے میں پھنسا ہوا دکھایا، جبکہ تاجکستان میں ایک کارٹون میں ایران کو ٹرمپ کے گلے میں اٹکا ہوا دکھا کر ان کی بدتمیزی پر طنز کیا گیا۔
سرنوشت دشمنان ایران!!!
The fate of Iran's enemies!!! pic.twitter.com/9bqYD6MnBlانڈونیشیا میں ایرانی سفارتخانے نے امریکی طیاروں کی ایران آمد اور بعد میں تباہی کی ویڈیوز شیئر کیں اور ٹرمپ کی پالیسیاں ٹرول کیں۔ آرمینیا میں بھی ایرانی سفارتخانے نے ویڈیو کے ذریعے ٹرمپ کی جنگی جنون پالیسیوں کو عالمی ایندھن بحران سے جوڑا۔
Salamalaikum ✈️🚁🚁
Alaikumsalam🚀🚀🚀 pic.twitter.com/ix7I3f7nGaماہرین کے مطابق ایرانی سفارتخانے اس ٹرولنگ کے ذریعے نہ صرف عالمی میڈیا میں دلچسپی پیدا کر رہے ہیں بلکہ ٹرمپ کی دھمکیوں کے خلاف عالمی سطح پر طنزیہ ردعمل بھی پیش کر رہے ہیں۔
متعلقہ
Load Next Story