ایران کا سعودی عرب میں پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر بڑا حملہ؛ پاسداران انقلاب کی تصدیق
پاسداران انقلاب نے سعودی عرب کے پیٹروکیمیکل کپلیکس کو نشانہ بنانے کی تصدیق کردی
ایران نے سعودی شہر جوبیل میں پیٹروکیمیکل کمپلیکس کو نشانہ بنایا ہے جس سے وہاں خوفناک آگ بھی بھڑک اُٹھی تھی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب کے پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر حملہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں کیا گیا۔
پاسداران انقلاب کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کو میڈیم رینج میزائلز اور کئی خودکش ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں حملہ امریکا اور اسرائیل کے خاص طور پر ایران کے آسالویہ پیٹرول کیمیکل پلانٹس پر رات بھر ہونے والے متعدد دھماکوں کا جواب ہے۔
دوسری جانب سعودی وزارت دفاع کے مطابق مشرقی صوبے کی جانب داغے گئے7 بیلسٹک میزائلوں کو فضائی دفاع نے ناکارہ بنایا تاہم مار گرائے جانے میزائلوں کا ملبہ گرنے سے توانائی کے بعض ہلکے انفراسٹرکچر کے قریب نقصان ہوا۔
المتحدث الرسمي لـ #وزارة_الدفاع: اعتراض وتدمير 7 صواريخ باليستية أُطلقت باتجاه المنطقة الشرقية، وسقوط أجزاء من حطام الصواريخ الباليستية في محيط منشآت للطاقة، وجارٍ تقدير الأضرار. pic.twitter.com/PqkSuVy1aY
خیال رہے کہ جوبِیل کی صنعتی شہر میں سعودی آرامکو اور اس کی ذیلی کمپنی SABIC کے اربوں ڈالر کے منصوبے موجود ہیں اور یہاں مغربی توانائی کمپنیوں کے بھی مشترکہ منصوبے ہیں جن میں ایکسون موبائل شامل بھی ہے۔
سعودی آرامکو اور سعودی حکومت کی جانب سے تاحال ایران کے ان حملوں پر کوئی باضابطہ تبصرہ نہیں کیا گیا۔