راولپنڈی: اہلیہ کو تشدد کرکے زخمی کرنے والی خاوند کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا 

مدعیه مسماتہ رخسانہ ہدایت نے کہا کہ خاوند شوکت حیات سے مکان کا تنازعہ ہے اور کیس چل رہا ہے

راولپنڈی کے تھانہ  چکلالہ کی علاقے میں اہلیہ کو تشدد کرکے زخمی کرنے والی خاوند کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا 

مدعیه مسماتہ رخسانہ ہدایت نے کہا کہ خاوند شوکت حیات سے مکان کا تنازعہ ہے اور کیس چل رہا ہے، رات کھانا لینے گھر سے باہر نکلی تو عقب سے خاوند آگیا، خاوند نے لوہے کے راڈوں وغیرہ سے تشدد کا نشانہ بنایا، سر اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں بازو ٹوٹ گیا۔

خاوند تشدد کا نشانہ بناکر فرار ہوگیا جب کہ پولیس نے کہا کہ خاتون کا میڈیکل کروا کر اقدام قتل کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Load Next Story