ایران، امریکا مذاکرات کی کوریج کے لیے عالمی میڈیا کی بڑی تعداد پاکستان پہنچےگی
بیرونی ممالک سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے پاکستانی ویزہ کے لیے درخواست جمع کرادی۔
امریکا اور ایران سیز فائر کے بعد پاکستان عالمی توجہ کا مڑکز بن گیا جب کہ امریکا ایران مذاکرات بروز جمعہ 10 اپریل کو آسلام آباد میں ہونگے۔
جمعے کو اسلام اباد میں ہونے والے مذاکرات کی کوریج کے لیے عالمی میڈیا کی بڑی تعداد پاکستان پہنچے گی۔
بیرون ممالک کے صحافیوں نےپاکستان ویزہ کے لیے درخواست کردی، پوری دنیا کا میڈیا ان مذاکرات کو کور کرنے کا خواہاں ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکا اور یورپی ممالک سے بڑی تعداد میں صحافی پاکستان پہنچیں گے، بھارت سے بھی صحافیوں کی بڑی تعداد پاکستان پہنچے گی، دہلی میں ویزہ کے خواہشمند صحافیوں نے ہائی کمشن سے رابطہ کیا ہے۔