ایران-امریکا جنگ بندی میں پاکستان کے کردار پر شوبز شخصیات کا ردعمل

امید ہے آگے بھی ہم اسی طرح چلیں اور ابھی بھی وقت ہے ہم سب کو متحد ہوجانا چاہیے، احسن خان

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنے پر پاکستان کی شوبز شخصیات کی جانب سے موجودہ حکومت کی تعریف کی گئی ہے۔ 

ایران اور امریکہ کے درمیان گزشتہ چند ہفتوں سے جنگ جاری تھی، تاہم پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں مدد فراہم کی۔

https://www.instagram.com/p/DW2pUZUDAv5/

ان مذاکرات کا بنیادی مقصد جنگ کو روکنا اور دنیا میں معمولات زندگی کو بحال کرنا تھا، جو تیزی سے تیسری عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی تھی۔

پاکستان کا ایک امن قائم کرنے والے کے طور پر کردار ادا کرنا نہ صرف ملک بلکہ دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے جب کہ پاکستانی شوبز شخصیات بھی اس اقدام کی تعریف کر رہی ہیں۔

وہ اس بات پر بھی خوش ہیں کہ جنگ رک گئی، کیونکہ اگر یہ جاری رہتی تو پوری دنیا اس آگ کی لپیٹ میں آ سکتی تھی۔

ویڈیو میں احسن خان نے امریکا اور ایران کی جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج صبح اٹھ کر بہت اچھی خبر سننے کو ملی ، آج بہت اچھا دن ہے۔

احسن خان نے کہا کہ میں اس موقع پر پاکستانی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور انہیں اس کامیابی پر جشن منانا چاہیے اور خاص طور پر ہماری حکومت مبارکباد کی سب سے زیادہ مستحق ہے کیوں کہ انہوں نے ایسا کام کیا ہے جو ہمیشہ یاد رکھا جائے۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے آگے بھی اسی طرح چلیں اور ابھی بھی وقت ہے ہم سب کو متحد ہوجانا چاہیے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کی بدولت امریکا اور ایران کے درمیان 2 ہفتے کی جنگ بندی ہوگئی۔

امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز کو 2 ہفتوں کے لیے کھولنے کا اعلان کردیا جو عالمی تیل کی ترسیل کے لیے نہایت اہم سمندری گزرگاہ ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کی اعلیٰ قیادت 10 اپریل کو اسلام آباد میں مذاکرات کریں گے۔  

Load Next Story