اسلام آباد مذاکرات، تحریک انصاف کا جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی نے 9 اپریل کو روالپنڈی میں مہنگائی کے خلاف جلسے کا اعلان کیا تھا، جسے حکومتی اپیل پر ملتوی کیا گیا، ترجمان

فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے حکومتی وفد کی درخواست پر 9 اپریل راولپنڈی جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر وزرا اور حکومت اتحادیوں کی اپوزیشن اراکین سے پارلیمنٹ میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف،  راجہ پرویز اشرف، نوید قمر امین الحق اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی، بیرسٹر گوہر، جنید اکبر شامل تھے۔

حکومتی اتحادیوں نے موجودہ حالات میں اپوزیشن کی غیرمشروط حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا جبکہ 9 اپریل کا احتجاج مؤخر کرنے کی درخواست کی۔

ملاقات کے بعد  سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے راولپنڈی جلسہ ملتوی کرنے کی تصدیق کی۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان ترجمان نے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ وزیر پارلمیانی امور طارق فصل چوہدری نے ملاقات اور جلسہ منسوخ کرنے کی اپیل کی جس پر جلسہ ملتوی کردیا گیا۔

ترجمان اپوزیشن لیڈر نے بتایا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان صرف خارجہ امور پر بات ہوئی۔

متعلقہ

Load Next Story