کراچی ایئرپورٹ؛ 19کروڑ مالیت کے سونے کے زیورات، گولڈ بارز، غیرملکی کرنسی اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

22 قیراط کے حامل 281 تولہ سونے کے زیورات، 2عدد 24 قیراط کے حامل 10 تولے کی گولڈ بارز، 33ہزار100 امریکی ڈالر بھی برآمد

کراچی:

پاکستان کسٹمز کی جانب سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ارائیول پر جمعرات کی صبح ایک کارروائی میں 19 کروڑ روپے مالیت کے سونے کے زیورات، گولڈ بارز اور غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

کسٹمز حکام کے مطابق بیرون ملک سے پاکستانی پاسپورٹ کے حامل ایک مشکوک مسافر کو روک کر اس کے سامان اسکیننگ کی گئی۔ مسافر اہلخانہ کے ہمراہ اتحاد ایئرویز کی پرواز اے وائے 296 کے ذریعے ابوظہبی سے کراچی پہنچا تھا۔

مسافر کے سامان سے 22 قیراط کے حامل 281 تولہ سونے کے زیورات، 2 عدد 24 قیراط کے حامل 10 تولے کی گولڈ بارز کے علاوہ 33ہزار100 امریکی ڈالر اور 3لاکھ 66 ہزار درہم بھی برآمد ہوئے۔

Load Next Story