پی ایس ایل: مداحوں کی امیدوں پر پورا نہیں اتر پا رہا، بابر اعظم
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ مجھے علم ہے کہ مداحوں کی خواہش کے مطابق ان کی امیدوں پر پورا نہیں اتر پا رہا۔
پی ایس ایل 11 کے دوسرے مرحلے کے آغاز پر حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم کے خلاف کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ کوشش کرتا ہوں کہ اچھا کھیل پیش کروں، نتائج آنے میں وقت لگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک اچھے مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو کامیابی حاصل ہوئی، پچ آسان نہیں تھی اور آنے والے بیٹرز کو مشکلات پیش آرہی تھیں۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ افتخار احمد نے تجربے کار کھلاڑی ہونے کے ناطے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی پرفارمنس دکھا کر پشاور زلمی کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔
بابر اعظم نے امید ظاہر کی ہے کہ حالات بہتری کی جانب آئیں گے اور تماشائیوں کو میچز دیکھنے کی اجازت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بولنگ اچھی ہونے کے باوجود ہم بیٹنگ میں کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرپا رہے ہیں، صائم ایوب ایک اچھے بیٹر ہیں، امید ہے کہ وہ جلد فارم میں آجائیں گے۔
جیسن گلیسپی نے کہا کہ ہماری ٹیم کے اہم کھلاڑی گلین میکسویل جلد اسکواڈ کا حصہ بن جائیں گے۔