کراچی: خالی پلاٹ سے نامعلوم شخص کی جھلسی ہوئی لاش برآمد
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش بری طرح جھلسی ہونے کے باعث ناقابل شناخت ہے، شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا
موچکو کٹو گوٹھ میں خالی پلاٹ سے نامعلوم شخص کی جھلسی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ بلدیہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کر لیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش بری طرح جھلسی ہونے کے باعث ناقابل شناخت ہے، شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مقتول کو کسی اور مقام پر قتل کرنے کے بعد لاش کو یہاں لا کر جلایا گیا۔
واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ شواہد اکٹھے کر کے اصل حقائق سامنے لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔