وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امریکا-ایران ثالثی کے معاملے پر اہم ملاقات
فوٹو: وزیراعظم آفس
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے ہونے والی ثالثی کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اقدامات کاجائزہ لیا اور فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنے پر تعریف کی۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں خطے میں امن کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور دونوں نے کشیدگی میں اب تک ہونے والی کمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی اور امن کو برقرار رکھیں، انہوں نے تمام اطراف کی جانب سے تحمل کے مظاہرے کو سراہا گیا۔
اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان فریقین کے درمیان پرامن اور باہمی مذاکرات کے ذریعے حل کے لیے ہر ممکن سہولت اور مکمل تعاون فراہم کرتا رہے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عمل میں شامل فریقین کے عزم کو سراہا اور امن کے حصول کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دونوں رہنماوں نے پاکستان آنے والے وفود کو دعوت کی تجدید بھی کی اور انہیں ہر ممکن سہولت اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Islamabad : 9 April, 2026.
Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), COAS & CDF called on the Honourable Prime Minister of Pakistan Mian Muhammad Shahbaz Sharif at the Prime Minister’s Office.
The dignitaries reviewed the progress of Pakistan’s mediatory efforts to achieve… pic.twitter.com/9Pe9dRj64T— Prime Minister's Office (@PakPMO) April 9, 2026
خیال رہے کہ پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کے لیے جنگ بندی پر اتفاق کیا اور ہفتے کو اسلام آباد میں دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات ہوں گے، جس کے لیے امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان آئے گا جبکہ ایران سے اعلیٰ وفد کی آمد ہوگی۔