پی ایس ایل11 : کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر سڈنی سے کراچی پہنچ گئے

39 سالہ سابق انٹرنیشنل کرکٹر دو روز قبل نشے کی حالت میں کار چلاتے ہوئے سڈنی میں گرفتار ہوئے تھے

پی ایس ایل 11 میں آج جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی کے خلاف  ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز کی قیادت کر رہے ہیں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر آج ہی سڈنی سے کراچی پہنچے۔

39 سالہ سابق انٹرنیشنل کرکٹر دو روز قبل نشے کی حالت میں کار چلاتے ہوئے گرفتار ہوئے تھے، ضمانت پر رہا  ڈیوڈ وارنر اگلے ماہ عدالت میں پیش ہوں گے۔

6پوائنٹس کے ساتھ  ناقابل شکست  کراچی کنگز اپنا چوتھا میچ کھیل رہی ہے، ڈیوڈ وارنر نے 3میچز میں 93 رنز اسکور کیے ہیں،ڈیوڈ وارنر عالمی کپ 2015 کی فاتح ٹیم کے رکن تھے۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی کے خلاف میچ میں  کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ

Load Next Story