شاہ رخ خان کا اننت امبانی کی سالگرہ پر جذباتی پیغام

شاہ رخ خان حال ہی میں اپنی فیملی کے ہمراہ سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے جام نگر پہنچے ہیں

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے معروف کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کو سالگرہ کے موقع پر دل چھو لینے والا پیغام دے کر سب کی توجہ حاصل کر لی۔

کنگ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اننت امبانی کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنی مثبت سوچ اور اچھے کاموں کو اسی طرح جاری رکھیں اور لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے رہیں۔ شاہ رخ خان نے ان کے لیے اچھی صحت اور خوشیوں بھری زندگی کی دعا بھی کی۔

شاہ رخ خان کا یہ پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا، جہاں مداحوں نے اداکار کے خوبصورت الفاظ کو بے حد سراہا اور دونوں کے درمیان قریبی تعلق کو بھی اجاگر کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان حال ہی میں اپنی فیملی کے ہمراہ سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے جام نگر پہنچے ہیں، جہاں اننت امبانی اپنی 31 ویں سالگرہ قریبی رشتے داروں اور شوبز شخصیات کے ساتھ منا رہے ہیں۔

Load Next Story