زمبابوے خواتین کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، شیڈول جاری

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے

زمبابوے ویمنز کرکٹ ٹیم پہلی بار پاکستان کے دورہ پر 29 اپریل کو کراچی پہنچے گی۔

زمبابوے اور پاکستان کی خواتین ٹیموں کے درمیان سیریز میں مجموعی طور پر چھ میچز کھیلے جائیں گے، جن میں تین ایک روزہ اور تین بیس اوورز کے میچز شامل ہوں گے۔ تمام میچز نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوں گے۔

تین ایک روزہ میچز عالمی کرکٹ کونسل خواتین چیمپئن شپ 2025 تا 2029 کا حصہ ہوں گے، جو 3، 6 اور 9 مئی کو کھیلے جائیں گے۔ یہ میچز دوپہر ساڑھے تین بجے شروع ہوں گے۔

بیس اوورز کی سیریز 12، 14 اور 15 مئی کو کھیلی جائے گی، جبکہ تمام میچز رات ساڑھے سات بجے شروع ہوں گے۔

یہ سیریز آئندہ عالمی خواتین بیس اوورز ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے اہم قرار دی جا رہی ہے، جو 12 جون سے 5 جولائی تک انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان خواتین ٹیم ورلڈ کپ سے قبل آئرلینڈ میں ہونے والی تین ملکی سیریز میں بھی شرکت کرے گی، جس سے ٹیم کو مزید تیاری کا موقع ملے گا۔

 

Load Next Story