پی ایس ایل: چائلڈ اسٹار رپورٹر اویس شہزاد ہمارے ہیروز کیلیے منتخب

کراچی کنگز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان میچ میں ان کا لائیو انٹرویو اور تعارف نشر کیا جائے گا

چائلڈ اسٹار رپورٹر اویس شہزاد کو پی ایس ایل 11 میں ہمارے ہیروز کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اویس شہزاد ہفتہ کو کھیلے جانے والے ڈبل ہیڈر میں شام 7 بجے کراچی کنگز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان دوسرے میچ میں شرکت کریں گے۔

میچ کی دوسری اننگز میں ان کا لائیو انٹرویو اور تعارف نشر کیا جائے گا۔

میچ کے اختتام پر تقسیم انعامات کے موقع پر کینسر جیسے موذی مرض سے مقابلہ کرنے والے اویس شہزاد کا مختصر تعارف اور ان پر بنائی گئی ڈاکیومنٹری بھی  براہ راست نشر کی جائے گی۔

Load Next Story