بھلا پھسلاکر جوس شاپ لےجانےکے بعد 14 سالہ لڑکی سے زبردستی جنسی زیادتی کرنے والا گرفتار

پولیس ترجمان  نے کہا کہ ملزم کیخلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ نمبر 704/26 درج ہے

لاہور میں 14 سالہ لڑکی سے جنسی ذیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

قلعہ گجر سنگھ پولیس نے ملزم کو ہیومن انٹیلی سے ٹریس کر کے کرول بازار سے گرفتار کیا، لڑکی سے ذیادتی کے متعلق تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درخواست موصول ہوئی تھی۔ 

ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی نے ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی 

 ترجمان  نے کہا کہ ملزم کیخلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ نمبر 704/26 درج ہے، ملزم بھلا پھسلا کر لڑکی کو آپنے ساتھ جوس کارنر لے گیا اور زبردستی زیادتی کر کے فرار ہو گیا۔ 

ملزم شہزاد کے خلاف مقدمہ درج، مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ۔
 
ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق زیادتی جیسے گھناونے جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Load Next Story