نیو کراچی میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل سر میں گولی لگنے سے زخمی

واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی سینٹرل جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

نیو کراچی کے علاقے بفرزون میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل سر میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ، واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی سینٹرل جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق نیوکراچی کے علاقے بفرزون سیکٹر 15/B  کنٹری ٹاور فلیٹس کوئٹہ زکریا ہوٹل کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹریٹ سینٹرل ڈاکٹر عمران خان کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ عاصم علی ولد واجد علی کے نام سے کی گئی ، عاصم علی پولیس کانسٹیبل ہے اور جوہرآباد تھانے میں تعینات ہے ، واقعے کی اطلاع ملنے پہر ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر عمران جائے وقوعہ پہنچ گئے۔

ایس ایچ او نیو کراچی نے ایس ایس پی کو واقعے کی تفصیلات اور موقع سے ملنے والے شواہد کے حوالے سے تفصیلات بتائیں ، کانسٹیبل عاصم کنٹری ٹاور فلیٹس میں رہائشی پزیر ہے جو دوستوں کے ساتھ کوئٹہ ذکریا ہوٹل پر ناشتہ کر رہا تھا ، ایک 125 اور ایک 70 موٹرسائیکلوں پر سوار شلوار قمیض میں ملبوس 3 نامعلوم ملزمان آئے ملزمان قریبی گلی میں جانے کے بعد واپس آئے تو موقع پر موجود افراد کے کھڑے ہونے پر ملزمان کو شبہ ہوا کہ انہیں پکڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اسی دوران ایک ملزم نے 30 بور پستول سے فائرنگ کر دی عاصم کے ماتھے پر ایک گولی لگی ہے جس سے اس کے سر میں فریکچر بھی ہوا ہے ، ایس ایس پی سینٹرل کی ہدایت پر اہلکار کو عباسی شہید سے اسٹڈیم روڈ پر واقعے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

فائرنگ سے دکانوں کے شٹر اور دیواریں بھی متاثر ہوئیں ، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان نے فائرنگ سے زخمی کانسٹیبل عاصم کی نجی اسپتال میں ملاقات کی اور اس کی خیریت دریافت کی ، زخمی اہلکار کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

کانسٹیبل عاصم اس وقت ہوش میں ہے اور بات چیت بھی کر رہا ہے، انہوں نے مضروب کے بھائی اور دیگر احباب سے بھی ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Load Next Story