آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیار
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے ایکس چیٹ نامی ایپ لانچ کرنے کی تیاری کر لی۔
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی پریس ریلیز کے مطابق یہ ایپ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوگی جبکہ اس پر نہ ہی اشتہارات ہوں گے اور نہ ہی کوئی ٹریکنگ ہوگی۔
مزید برآں اس ایپ میں آڈیو اور ویڈیو کالنگ فیچر کے ساتھ ڈاکیومنٹ بھیجنے، گروپ چیٹس تشکیل دینے اور اپنے پیغامات میں تبدیلی کرنے یا ڈیلیٹ کرنے کی سہولت بھی ہوگی۔
Your encrypted chats deserve their own app.
Pre-order now: https://t.co/TM8Lk7AMGV pic.twitter.com/ZJ3yROXK1t— XChat (@chat) April 10, 2026
پریس ریلیز کے مطابق اگر ایکس کے شیئر کردہ اسکرین شاٹ درست ہیں تو ایپ کا انٹرفیس سادہ ہوگا جس میں ایکٹیو چیٹس واضح ہوں گی۔
پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ ایکس چیٹ صرف وہی صارفین استعمال کر سکیں گے جن کا ایک پر اکاؤنٹ ہوگا اور یہ ایپ صرف آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کے لیے لانچ کی جائے گی۔