مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف مولانا فضل الرحمان کل تحریک کا اعلان کریں گے، ترجمان

مردان میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی جلسہ کیا جائے گا، ترجمان جے یو آئی

فوٹو فائل

جمیعت علما اسلام (جے یو آئی) نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی جلسے کا اعلان کردیا۔

جمعیت علما اسلام کے ترجمان نے بتایا کہ مردان میں کل حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی جلسہ منعقد کیا جائے گا جس میں مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے۔

ترجمان اسلم غوری کے مطابق کانفرنس میں مرکزی اور صوبائی قیادت بھی خطاب کرے گی جبکہ لاکھوں لوگ شرکت کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ تاریخی کانفرنس کی تیاریاں مکمل ہوگئیں جبکہ عوامی جوش و خروش عروج پر ہے۔ اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان کل خطاب میں تحریک کا لائحہ عمل دیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کانفرنس، مہنگائی ،بدامنی ،انتخابی دھاندلی اور خلاف شریعت قوانین کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گی جبکہ عوام اور کارکن بھر پور شرکت کر کے حکومتی پالیسیوں کیخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ 

Load Next Story