ملک کے مختلف علاقوں میں 12 اپریل سے بارشوں کی پیشگوئی
این ڈی ایم اے نے 12 اپریل سے 17 اپریل تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔
پیشگوئی کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختون خوا، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلستان میں وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے ایڈوائزری جاری کر دی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، رفتار کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے فاصلہ زیادہ رکھیں۔ گاڑی کی لائٹس اور وائپر درست حالت میں رکھیں، اچانک بریک لگانے سے گریز کریں۔
موبائل فون استعمال نہ کریں اور اپنی مکمل توجہ ڈرائیونگ پر مرکوز رکھیں۔ کسی بھی مدد کی صورت میں، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔