ہیٹی کے سیاحتی مقام پر بھگدڑ مچنے سے 30 افراد ہلاک

ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کردیا ہے

ہیٹی کے ایک سیاحتی مقام پر بھگدڑ کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ہیٹی کے ایک تاریخ قلعے میں پیش آیا جہاں سیاحوں کا بہت بڑا ہجوم جمع تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بھگدڑ اچانک مچی جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

بھگدڑ مچنے کی ممکنہ وجوہات کے حوالے سے ابھی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔ مقامی حکام اور ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ علاقے کو خالی کروا کر صورتحال پر قابو پایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کسی بھی مقام پر بھگدڑ مچنے کی عام وجوہات میں ہجوم کا بے قابو ہونا، سکیورٹی یا انتظامی ناکامی، کسی افواہ یا خطرے کی اطلاع وغیرہ شامل ہوتی ہیں۔

Load Next Story