پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ کا حیدرآباد کنگز مین کو 154 رنز کا ہدف

حیدرآباد کنگز مین کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز اسکور کیے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں اسلام آباد یونائیٹد نے حیدرآباد کنگز مین کو 154 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ایونٹ کے 21 ویں میچ میں حیدرآباد کنگز مین کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز اسکور کیے۔

یونائیٹڈ کی جانب سے ڈیوون کونوے 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مارک چیمپین 42، سمیر منہاس 22، محمد فائق 18، کرس گرین 6، حیدر علی 6، فہیم اشرف 5 ، عماد وسیم 2 اور مہران ممتاز 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

حیدرآباد کنگز مین کی جانن سے آصف محمود نے 4 اور محمد علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ گلین میکسوین نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Load Next Story