پی ایس ایل11؛ حیدرآباد کنگزمین کی مسلسل دوسری فتح، کوئی کھلاڑی 50 اسکور نہ کر سکا

اننگ کے آخری اوور میں ناکام ٹیم کے چار کھلاڑی آصف محمود کا شکار بنے

Hyderabad Kingsmen

حیدرآباد کنگز مین نے پی ایس ایل 11 میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرکے تہلکہ مچا دیا ،لیگ کے پہلے چار میچز میں شکست سے ہمکنار ہونے والی فاتح ٹیم نے تین مرتبہ کی چیمپین اسلام اباد یونائٹیڈ کو 6وکٹوں سے ہرا کر 24 گھنٹے کے اندر دوسری جیت کو گلے لگایا،کوئی بھی کھلاڑی ففٹی اسکور نہ کر سکا۔

اننگ کے آخری اوور میں ناکام ٹیم کے چار کھلاڑی آصف محمود کا شکار بنے،حیدرآباد کنگز مین نے گزشتہ روز کراچی کنگز کی مضبوط ٹیم کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔حیدراباد کی کامیابی کا سہرا ایک اوور میں چار وکٹیں حاصل کرنے والے اصف محمود اور 61 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلنے والے کپتان لوشن کے سر رہا۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کنگز مین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،شاداب خان کی جگہ کرس گرین کی قیادت میں کھیلنے والی اسلام آباد یونائٹیڈ کو56 رنز کابہترین آغاز ملا ،تاہم چھٹے اوور کی اخری گیند پر محمد علی نے13 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 22 رنز بنانے والے  سمیر منہاس کو بولڈ کر دیا، 10ویں اوور میں اسلام آباد یونائٹیڈ کو  دو وکٹیں گنوانی پڑیں، تیسری گیند میں 87 رنز کے اسکور پرمحمد فائق 18 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

 انہوں نے 14 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چھکا بھی لگایا، دو گیندوں بعد 89 رنز کے مجموعی سکور پر ڈیوڈ کانوائے بھی رن آؤٹ ہو گئے ، انہوں نے 17 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے جارحانہ  انداز میں 45 رنز بنائے،105 رنز کے مجموعی سکور پر  اسلام آباد یونائٹیڈ کو چوتھا نقصان اٹھانا پڑا۔

14ویں  اوور کی چوتھی گیند پرحیدر علی6 رنز بنانے کے بعد میکسویل کی گیند پر معاذ صداقت کو کیچ دے بیٹھے ،حیدر علی نے 11 گیندوں کا سامنا کیا،16 اوور کی تیسری گیند پر جب اسکور 113 رنز پہنچا تو 8گیندوں پر 5 بنانے والے فہیم اشرف بھی محمد علی کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے،اننگ کے آخری اوور میں آصف محمود نے جاودوئی بولنگ کی اور محض 3رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو ڈھیر کردیا،پہلی ہی گیند پر 150 رنز کے مجموعی اسکور پر مارک چیمپین  آصف محمود کا پہلا شکار بنے۔

30 گیندوں پر 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 42 رنز بنانے والے مارک چیمپمین  کا کیچ عرفان خان نے پکڑا، دو رنز کے اضافہ کے بعد تیسری گیند پر عماد وسیم  بھی آصف محمود کا دوسرا شکار بن گئے،  عماد وسیم نے 2گیندوں پر 2 رنز بنائے،  ان کا کیچ حنین شاہ نے تھاما، اگلی ہی گیند پر مہران ممتاز کوئی رن بنائے بغیر عثمان خان کو کیچ  دے بیٹھے،اننگ کی آخری گیند پر کپتان کرس گرین بھی آصف محمود کا چوتھا شکار بن گئے۔

 9 گیندوں پر 6 رنز بنانے والے کرس گرین نے حریف کپتان مارنس لبوشن کو کیچ دیا،سلمان ارشد ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ،آصف محمود نے دو اوورز میں 18 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد علی نے 26 رنز دے کر 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

 صائم ایوب گزشتہ مقابلے  کی طرح اس میچ میں بھی کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے ،حنین شاہ، گلین میکسویل اور حسان خان کو بھی کوئی وکٹ نہیں ملی،جواب میں ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد کنگز مین نے گزشتہ میچ کی طرح جارحانہ انداز اپنایا ،اوپنرز کی جانب سے 50 رنز کی عمدہ شراکت کے بعد پانچویں اوور کی پانچویں گیند پر معاذ صداقت 16 گیندوں پر 30 رنز جوڑنے کے بعد کرس گرین کی گیند پر فہیم اشرف کو کیچ دے بیٹھے۔

معاذ صداقت کی اننگ میں چار چوکے اور دو چھکے بھی شامل رہے ،دوسری وکٹ کی شراکت میں 60 رنز کا اضافہ ہوا ،110 رنز کے مجموعی اسکور پر 14 ویں اوور فہیم اشرف نے دو کھلاڑیوں کو میدان بدر کر دیا ، پہلی گیند پر  صائم ایوب 26 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 35 رنزکی اننگ کھیل کر کانوائے کو کیچ دے بیٹھے، اسکور میں دو رنز کے اضافے کے بعد ہی چوتھی گیند پر عثمان خان بھی فہیم اشرف کا شکار بن گئے ،دو گیندوں کا سامنا کرکے ایک رن پر وکٹ گنوا دینے والے عثمان خان کا کیچ بھی کانوائے نے پکڑا،115 رنز پر حیدرآباد کنگز مین  کو چوتھا نقصان اٹھانا پڑ گیا ،کرس گرین کی گیند پرکوشل پریرا چار گیندوں پر دو رنز جوڑ کر فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے،فتح کے نزدیک پہنچ جانے والی حیدرآباد کنگزمین کو آخری دو اوور میں کامیابی کے لیے 18 رنز درکار تھے۔

کپتان لبوشن اور میکسول نے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرا دیا،19 میں اوور کی پہلی گیند پر گلین میکسویل نے سلمان ارشاد کی گیند پر چوکا لگا کرحیدرآباد کنگز مین کو 6 وکٹوں سے کامیابی دلوا دی،کپتان مارنوس لوبشن 53 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 61 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ،جبکہ گلین میکس ویل کے9گیندوں پر  ناقابل شکست 21 رنز میں ایک چوکا اور دو چھکے شامل رہے ،  سکرین نے 19 اور سلمان ارشاد نے 27 رنز دے کر دو دو کھلاڑیوں کو اؤٹ کیا۔

Load Next Story