امریکا کی آبنائے ہرمز کی ناکا بندی پر ایرانی اسپیکر کا مزاحیہ اور دلچسپ انداز میں سخت جواب
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کے ممکنہ بلاک ایڈ منصوبے کا مزاحیہ انداز میں مذاق اڑاتے ہوئے سخت وارننگ جاری کر دی ہے کہ امریکی عوام جلد آج کی موجودہ پیٹرول قیمتوں کو ترسیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ تیل قیمتوں سے لطف اٹھائیں اس نام نہاد بلاک ایڈ کے بعد آپ کو 4 سے 5 ڈالر فی گیلن پیٹرول بھی سستا لگے گا۔
Enjoy the current pump figures. With the so-called 'blockade', Soon you'll be nostalgic for $4–$5 gas.
ΔO_BSOH>0 ⇒ f(f(O))>f(O) pic.twitter.com/rVxlC6vFWG— محمدباقر قالیباف | MB Ghalibaf (@mb_ghalibaf) April 12, 2026
ایرانی اسپیکر نے اپنی پوسٹ میں ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وائٹ ہاؤس کے اردگرد موجود پیٹرول پمپس پر آج کے پیٹرول ریٹس لکھے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔
محمد باقر قالیباف نے اپنے پیغام کے ساتھ ایک ریاضیاتی فارمولا بھی شیئر کیا (ΔO_BSOH>0 ⇒ f(f(O))>f(O)) جس کے ذریعے انہوں نے اشارہ دیا کہ اگر آبنائے ہرمز میں کشیدگی بڑھی تو تیل کی عالمی منڈی میں اس کے اثرات کئی گنا بڑھ سکتے ہیں۔