پاکستان کی فارما صنعت ترقی کی نئی بلندیوں کی جانب گامزن

2025 فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے لیے ایک بہت اچھا سال رہا جس میں ادویات تک رسائی بہتر ہوئی ہے

ایس آئی ایف سی کی پالیسی معاونت اور ادارہ جاتی تعاون کے نتیجے میں فارما صنعت مضبوط بنیادوں پر استوار ہو رہی ہے

پاکستان کے فارماسیوٹیکل شعبے کا منافع 2025 میں 78 فیصد اضافے سے 42.2 ارب روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا۔ ڈی ریگولیشن کے بعد بہتر قیمتوں اور کم لاگت کے باعث پاکستان کے فارماسیوٹیکل سیکٹر نے ریکارڈ منافع حاصل کیا۔

2025 میں قیمتوں میں بہتری کے باعث فارما سیکٹر کی نیٹ فروخت 14 فیصد بڑھ کر 365.7 ارب روپے ہو گئی۔

توقیر الحق نے کہا کہ 2025 میں فارماسیوٹیکل برآمدات میں  34 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا۔ایس آئی ایف سی نے پالیسی سازی میں معاونت فراہم کی اور انڈسٹری و ڈریپ کے درمیان مؤثر تعاون کو فروغ دیا۔

مزید برآں ایس آئی ایف سی کی ڈی ریگولیشن میں سپورٹ کے باعث انڈسٹری کو سرمایہ کاری کا اعتماد ملا اور برآمدات میں تیزی آئی۔ ایس آئی ایف سی کی پالیسی معاونت اور سازگار کاروباری ماحول سے فارما سیکٹر میں ترقی اور سرمایہ کاری کا رجحان مضبوط ہو رہا ہے۔

Load Next Story