پاکستانی عوام کا امن و استحکام کےلیے ملک کی کوششوں کو خراج تحسین
پاکستان کے عوام نے دنیا میں امن و استحکام کے لیے ملک کی سفارتی اور عسکری قیادت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے۔
لاہور، کراچی، راولپنڈی، کوئٹہ اور آزاد کشمیر کے شہریوں نے سیاسی و عسکری قیادت کی مدبرانہ اور دور اندیش حکمت عملی پر اعتماد کا اظہار کیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین ملٹری ڈپلومیسی کے ذریعے پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا، جبکہ عالمی امن کے لیے کردار ادا کرنے پر پوری قیادت قابلِ ستائش ہے۔
عوامی ردعمل میں کہا گیا کہ پاک فوج نے ایک بار پھر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور دنیا کی مضبوط افواج میں اپنا مقام ثابت کیا۔
شہریوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان نے عالمی کشیدگی کم کرنے اور فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اہم کردار ادا کیا، جس سے ممکنہ بڑے تصادم کو روکا جا سکا۔
مزید کہا گیا کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور امن کے قیام میں پاکستان کا کردار قابلِ فخر ہے، اور دنیا بھر میں اس حکمت عملی کو سراہا جا رہا ہے۔