ہارورڈ پاکستان کانفرنس: عالمی ماہرین کا پاکستان کی معاشی اصلاحات اور خارجہ پالیسی پر اظہارِ اطمینان
ہارورڈ یونیورسٹی میں 12 اپریل کو پاکستان کانفرنس 2026 کا انقعاد ہوا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق کانفرنس میں پاکستان سے متعلق مختلف موضوعات پر بحثیں ہوئیں۔ موضوعات میں پاکستان کی تخلیقی صلاحیتوں، سماجی جدت ، خارجہ پالیسی، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ، ثقافت، جدت، بیرونِ ملک پاکستانیوں کی تخلیقی خدمات، تعلیم، صحت اور میڈیا شامل تھا۔
شرکاء نے اس بات کا اقرار کیا کہ ریاستی سطح پر پاکستان میں فرقہ واریت اور مذہب کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں۔ ہندو برادری سندھ کے کاروباری طبقے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ پاکستان میں دنیا کے خوبصورت ترین چرچ موجود ہیں۔ شرکا نے پاکستانی سول سوسائٹی کے فعال کردار کو بھی سراہا۔