لاہور: کلونیل دور کے کوڈ آف کرمنل پروسیجر 1898 میں ترامیم کا ڈرافٹ تیار

یہ ڈرافٹ پنجاب اسمبلی اسٹینڈنگ کمپٹی آن لا ریفارمز  نے تیار کیا

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کی ہدایت پر کلونیل دور کے کوڈ آف کرمنل پروسیجر 1898 میں ترامیم کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا۔

اسمبلی ذرائع کے مطابق مجوزہ ترامیم میں دفعہ 55 (ب) کو ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے تحت پولیس افسر کسی شخص کے تسلی بخش جواب نہ دینے پر اسے گرفتار کر سکتا ہے۔

ڈرافٹ میں تجویز کیا گیا ہے کہ کارروائی کو دفعہ 55 (ج) تک محدود کیا جائے، تاکہ صرف ریکارڈ یافتہ یا عادی مجرموں کے خلاف کارروائی ممکن ہو سکے۔

یہ ڈرافٹ پنجاب اسمبلی اسٹینڈنگ کمپٹی آن لا ریفارمز  نے تیار کیا، جبکہ گزشتہ اجلاس میں دفعہ 55 (ب) پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔

کمیٹی کا مؤقف ہے کہ غربت اور بے روزگاری کو جرم نہیں بنایا جا سکتا، جبکہ بظاہر ذریعہ معاش نہ رکھنے والے افراد اکثر پولیس کو تسلی بخش جواب دینے سے قاصر رہتے ہیں۔

مزید برآں، ڈرافٹ میں پولیس کارروائی کے لیے واضح معیار مقرر کرنے کی تجویز بھی شامل ہے تاکہ اختیارات کے ممکنہ غلط استعمال کو روکا جا سکے۔

کمیٹی نے گزشتہ اجلاس میں دفعہ 55 (ب) کے تحت ہونے والی کارروائیوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا تھا۔

Load Next Story