مارچ کے دوران 2,993 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ
فوٹو: فائل
ایس ای سی پی میں مارچ کے دوران 2,993 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔
نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں گزشتہ سال مارچ سے 11فیصد اضافہ ہوا۔ پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد بڑھکر 2,90,041 تک پہنچ گئی۔ نئی کمپنیوں کا ادا شدہ سرمایہ 2.80ارب روپے ہے۔
پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں 57 فیصد، سنگل ممبر کمپنیاں 39 فیصد رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ پنجاب میں 1,488 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ اسلام آباد میں 552، سندھ میں 447، گلگت بلتستان میں 233 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔
خیبر پختونخوا میں 224 اور بلوچستان میں 49کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ آئی ٹی اور ای کامرس سرفہرست رہا، 606 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ 58 کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔
چین , برطانیہ، جرمنی اور امریکا کے سرمایہ کار کمپنیوں میں شامل ہوئے۔