پنجاب حکومت کے بائیکرز سبسڈی منصوبے میں بڑی پیشرفت

صوبے میں ایک کروڑ 25 لاکھ  بائیکرز کو 2000 ماہانہ سبسڈی دینے کا تخمینہ لگایا گیا ہے

لاہور:

پنجاب میں کتنے بائیکرز کو پنجاب حکومت کتنے ارب کی سبسڈی دے گی، تفصیلات سامنے آگئی۔

ذرائع ایکسائز کے مطابق پنجاب حکومت نے بائیکرز سبسڈی کے لیے محکمہ پنجاب خزانہ پنجاب سے 24 ارب روپے مانگ لیے ہیں۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے بائیکرز سبسڈی رقم کی منظوری کے لیے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ بائیکرز سبسڈی کے لیے 24 ارب جاری کرے گا۔

صوبے میں ایک کروڑ 25 لاکھ  بائیکرز کو 2000 ماہانہ سبسڈی دینے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ صوبائی حکومت بائیکرز کو فی لیٹر پیٹرول پر 100 سبسڈی دے گی۔

پنجاب حکومت کی بائیکرز سبسڈی کے لیے 80 لاکھ سے زائد بائیکرز نے رجسٹریشن مکمل کر لی ہے، 1980 سے اب تک پنجاب میں موٹر سائیکل پانچ کروڑ تک رجسٹرڈ ہیں۔

پنجاب میں بائیکرز رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد سبسڈی کا آغاز ہوگا۔

Load Next Story