گلوکار حاوی نے شادی کرلی؟ دلہن کے ساتھ تصویر وائرل

وائرل تصویر میں حاوی دلہن کے لبادے میں ملبوس لڑکی کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں

سوشل میڈیا پر ایک تصویر نے اچانک ہنگامہ برپا کر دیا ہے، جہاں پاکستانی گلوکار حاوی ایک لڑکی کے ساتھ موجود ہیں، اور لڑکی نے دلہن کا لباس پہنا ہوا ہے۔

تصویر کے وائرل ہوتے ہی مداحوں نے قیاس آرائیوں کے دروازے کھول دیے۔

وائرل ہونے والی اس انسٹاگرام اسٹوری میں حاوی کو شادی کے انداز میں دیکھا گیا، جس کے بعد کچھ صارفین نے اسے خفیہ نکاح قرار دے دیا، جبکہ کچھ نے مزاحیہ انداز میں دلہن کا نام میرب علی سے بھی جوڑ دیا۔ سوشل میڈیا پر تبصروں اور قیاس آرائیوں کا طوفان آ گیا، ہر کوئی اپنی اپنی کہانی بنا رہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ حاوی کی جانب سے اب تک اس تصویر کی حقیقت پر کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی، جس نے اس معمے کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ یہ واقعی کوئی ذاتی خوشخبری ہے یا پھر صرف ایک شاندار پروموشنل چال؟ فی الحال سب کچھ راز ہی بنا ہوا ہے، مگر ایک بات طے ہے حاوی نے ایک تصویر سے سب کو باتیں کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

Load Next Story